گوادر۔ 22 نومبر (اے پی پی)وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی موجودہ حکومت محض باتوں پر نہیں بلکہ عملی اقدامات پر یقین رکھتی ہے، سی پیک سے پاکستان میں بے پناہ ترقی ہوگی اس سے پاک چین تعلقات کو نئی جہت ملی ہے، ترقی و خوشحالی کے منصوبوں سے گوادر مچھیروں کے ایک چھوٹے سے قصبہ سے بین الاقوامی اہمیت کا حامل شہر …
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا گوادر بندر گاہ ایسٹ بے ایکسپریس وے کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب

مزید خبریں
گوادر۔ 22 نومبر (اے پی پی)وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی موجودہ حکومت محض باتوں پر نہیں بلکہ عملی اقدامات پر یقین رکھتی ہے، سی پیک سے پاکستان میں بے پناہ ترقی ہوگی اس سے پاک چین تعلقات کو نئی جہت ملی ہے، ترقی و خوشحالی کے منصوبوں سے گوادر مچھیروں کے ایک چھوٹے سے قصبہ سے بین الاقوامی اہمیت کا حامل شہر بن جائے گا، پاکستان ایک فعال جمہوریت ہے اور اختلاف رائے جمہوریت کا حسن ہے لیکن الحمد اﷲ سی پیک پر پورا پاکستان متحد ہے، سی پیک مشترکہ خوشحالی کا وژن ہے یہ منصوبہ سابق وزیراعظم نواز شریف اور چینی وزیراعظم کے وژن کا عکاس ہے، سی پیک دونوں ملکوں کی دوستی کو نئی جہت دے گا۔ انہوں نے یہ بات بدھ کو یہاں گوادر بندر گاہ ایسٹ بے ایکسپریس وے کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔اس موقع پر وزیر داخلہ احسن اقبال‘ وفاقی وزیر میری ٹائم افیئرز میر حاصل بزنجو، گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی، چینی سفارتکار یانگ ینگ، وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناءاﷲ زہری، وفاقی وزیر سیفران عبدالقادر بلوچ، وزیر مملکت پٹرولیم جام کمال خان، وزیر مملکت میری ٹائم افیئرز جعفر اقبال، کمانڈر سدرن کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل عاصم باجوہ، چینی کنسٹرکشن کمپنی کے حکام اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔ وزیراعظم نے کہا کہ آج ان کیلئے انتہائی خوشی اور فخر کا مقام ہے کہ وہ اس تقریب میں موجود ہیں، گوادر میں ترقی کا ایک اور منصوبہ دونوں ممالک کے درمیان بے مثال دوستی اور تعلقات کا ایک اور مظہر ہے، پاکستان اور چین کے درمیان 70 سال کی آزمودہ دوستی ہے اور گوادر کی ترقی پاکستان اور چین کے درمیان تعاون اور دوستی کی مضبوط مثال ہے۔








