سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کی ہسپتال میں زیر علاج مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی رجب علی بلوچ کی عیادت کے موقع پر میڈیا سے گفتگو اسلام آباد ۔ 22 نومبر (اے پی پی) سابق وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ ہماری جماعت کے جن اراکین کو میرے حق میں نہ جانے کے لیے فون کالز موصول ہوئیں انہوں نے مجھے بتایا، جو ہوا وہ نہیں …
سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کی ہسپتال میں زیر علاج مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی رجب علی بلوچ کی عیادت کے موقع پر میڈیا سے گفتگو

مزید خبریں
سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کی ہسپتال میں زیر علاج مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی رجب علی بلوچ کی عیادت کے موقع پر میڈیا سے گفتگو
اسلام آباد ۔ 22 نومبر (اے پی پی) سابق وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ ہماری جماعت کے جن اراکین کو میرے حق میں نہ جانے کے لیے فون کالز موصول ہوئیں انہوں نے مجھے بتایا، جو ہوا وہ نہیں ہونا چاہیئے تھا، ہم یقینا اس کی تہہ تک پہنچنے کی کوشش کریں گے، مجھے تکلیف ہوتی ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی جیسی جماعت جس نے ایک زمانے میں خود جدوجہد کی ہو وہ اس طرح کے کالے قوانین اور ڈکٹیٹروں کے قوانین کی حمایت کرے، قومی اسمبلی کے اجلاس میں پاکستان پیپلز پارٹی کی جو تصویر دیکھی ہے مجھے اس پر یقین نہیں آ رہا، میں اور میری جماعت آج بھی میثاق جمہوریت پر قائم ہیں، ہم نے کبھی بھی کسی سے کوئی این آر او نہیں کیا اور نہ ہی کریں گے۔ انہوں نے یہ بات بدھ کو یہاں ایک نجی ہسپتال میں زیر علاج مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی رجب علی بلوچ کی عیادت کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ واضح رہے کہ رکن قومی اسمبلی رجب علی بلوچ شدید علالت کے باوجود منگل کو ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس میں شریک ہوئے تھے۔ سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف نے کہا کہ ہماری جماعت کے جن اراکین کو میرے حق میں نہ جانے کے لیے فون کالز موصول ہوئیں انہوں نے مجھے بتایا، جو ہوا وہ نہیں ہونا چاہیئے تھا، ہم یقینا اس کی تہہ تک پہنچنے کی کوشش کریں گے۔








