"انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں ایک پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد ڈالر 278.00 روپے پر بند ہوا، جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 279.00 اور فروخت 279.05 روپے رہی۔”
امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔15جولائی (اے پی پی):انٹربینک مارکیٹ میں بدھ کے روز امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں ایک پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد ڈالر 278.01 روپے سے کم ہو کر 278.00 روپے پر بند ہوا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 279.00 روپے جبکہ قیمت فروخت 279.05 روپے ریکارڈ کی گئی۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق روپے کے مقابلے میں یورو کی قدر میں 78 پیسے اضافہ ہوا جس کے بعد یورو 316.82 روپے سے بڑھ کر 317.60 روپے پر بند ہوا۔جاپانی ین کی قیمت 1.71 روپے برقرار رہی جبکہ برطانوی پاؤنڈ کی قدر میں 29 پیسے اضافہ ہوا جس کے بعد اس کی قیمت 371.38 روپے سے بڑھ کر 371.67 روپے ہو گئی۔ اماراتی درہم کی قدر 75.69 روپے پر مستحکم رہی جبکہ سعودی ریال کی قیمت 2 پیسے اضافہ سے 74.04 روپے پر پہنچ گئی۔








