امریکا میں مسلمان شخص پر مبینہ نفرت انگیز حملہ، کونسل آن امریکن اسلامک ریلیشنز کا حکام سے کارروائی کا مطالبہ

امریکا میں مسلمانوں کے شہری حقوق اور حمایت کرنے کی تنظیم کونسل آن امریکن اسلامک ریلیشنز (سی اے آئی آر ) ریاست یوٹا میں نےمبینہ مذہبی نفرت کی بنیاد پر مسلمان شخص پر کیے گئے

واشنگٹن۔15جولائی (اے پی پی):امریکا میں مسلمانوں کے شہری حقوق اور حمایت کرنے کی تنظیم کونسل آن امریکن اسلامک ریلیشنز (سی اے آئی آر ) ریاست یوٹا میں نےمبینہ مذہبی نفرت کی بنیاد پر مسلمان شخص پر کیے گئے چاقو حملے کے بعد امریکی حکام اور کمیونٹی رہنماؤں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسلام مخالف نفرت انگیز بیانات کی واضح اور دوٹوک مذمت کریں اور ایسی سوچ کو فروغ دینے والوں کو مسترد کریں۔ پولیس کے مطابق ملزم نے مبینہ طور پر اعتراف کیا ہے کہ اس نے متاثرہ شخص کو اس کے مذہب کی بنیاد پر نشانہ بنایا۔ رپورٹ کے مطابق متاثرہ شخص پر متعدد بار چاقو کے وار کیے گئے، جس کے باعث وہ شدید زخمی ہو گیا اور اسے ہسپتال منتقل کیا گیا۔ حکام کے مطابق ملزم مبینہ طور پر مسلمانوں کو نشانہ بنانے کے لیے بڑے پیمانے پر جانی نقصان پہنچانے والے حملوں کی منصوبہ بندی بھی کر رہا تھا۔ پولیس اس واقعے کی ممکنہ نفرت انگیز جرم کے طور پر تحقیقات کر رہی ہے۔

کونسل آن امریکن اسلامک ریلیشنز کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر نہاد عوض نے بیان میں کہا کہ یہ ہولناک حملہ ایک بار پھر اس حقیقت کی یاد دہانی ہے کہ اسلام مخالف نفرت انگیز بیانات کے حقیقی اور خطرناک نتائج سامنے آتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب مسلمانوں کو مسلسل بدنام کیا جاتا ہے، انہیں خطرہ بنا کر پیش کیا جاتا ہے یا مساوی حقوق اور انسانی وقار کا کم حق دار سمجھا جاتا ہے، تو بعض انتہا پسند افراد اسی نفرت کو عملی شکل دے دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے سیاسی اور سماجی رہنماؤں پر اخلاقی ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اسلام مخالف نفرت کی ہر شکل کو مسترد کریں، اس سے پہلے کہ مزید بے گناہ افراد اس کا نشانہ بنیں۔ انہوں نے زخمی شخص کی جلد اور مکمل صحت یابی کی دعا کرتے ہوئے تمام امریکیوں سے اپیل کی کہ وہ اسلاموفوبیا، مذہبی تعصب اور ہر قسم کی نفرت کے خلاف متحد ہو کر کھڑے ہوں۔امریکی حکام وہ اسلام مخالف نفرت انگیز بیانات کی واضح اور دوٹوک مذمت کریں ۔

مزید خبریں