"ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے ڈسٹرکٹ ریونیو ریویو کمیٹی اجلاس میں سروس ڈیلیوری مزید بہتر بنانے کی ہدایت جاری کر دی”
ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ریونیو ری ویو کمیٹی کا اجلاس،سروس ڈیلیوری کو مزیدبہتر بنانے کی ہدایت کی

مزید خبریں
ایبٹ آباد۔ 16 جولائی (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد سرمد سلیم اکرم کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ریونیو ری ویو کمیٹی کا اجلاس ڈپٹی کمشنر آفس کےکانفرنس روم میں منعقد ہوا۔
اجلاس میں ریونیو سروسز کی فراہمی میں بہتری، ڈسٹرکٹ سروس ڈیلیوری، ریونیوکورٹ کیسز پر فیصلے، رجسٹری پر ٹائم فریم کے اندر کارروائی کرنے، خانہ کاشت سے خانہ ملکیت میں تبدیلی کے عمل کو تیز کرنے کی ہدایت کی گئی۔ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر، مجسٹریٹس، ڈپٹی ڈائریکٹر ایس ڈی سی، تحصیلداران، نائب تحصیلداران کو ہدایات جاری کیں کہ ضلعی انتظامیہ کے دفاتر میں آنے والے شہریوں اور سروسز کے حوالہ سے ہر ممکن سہولت اور آسانی پیدا کی جائے اور اس بات کا خیال رکھا جائے کہ ٹائم فریم کے اندر سہولیات/ ریونیو سروسز بہم پہنچائی جائیں۔ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے ریونیو سروسز کی بہتری، مسائل کے فوری حل کے حوالہ سے بھی اقدامات پر زور دیا اور ڈسٹرکٹ سروس ڈیلیوری کو مزید بنانے کی ہدایت کی۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) ایبٹ آباد، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز، ڈپٹی ڈائریکٹر ایس ڈی سی، تحصیلداران/ نائب تحصیلداران، لینڈ ایکوزیشن اور دیگر ریونیو افسران نے شرکت کی۔








