ضلعی انتظامیہ ایبٹ آباد اور مارگلہ ٹریل رنرز کے زیراہتمام گلیات ماؤنٹین ٹریل ریس کے انتظامات مکمل

"گلیات ماؤنٹین ٹریل ریس کے انتظامات مکمل، ایونٹ 18 اور 19 جولائی کو منعقد ہوگا”

ایبٹ آباد۔ 16 جولائی (اے پی پی):ضلعی انتظامیہ ایبٹ آباد اور مارگلہ ٹریل رنرز کے زیراہتمام گلیات ماؤنٹین ٹریل ریس کے انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں ۔ایبٹ آباد کی ضلعی انتظامیہ کے مطابق گلیات ماؤنٹین ٹریل ریس 18 اور 19 جولائی کو منعقد ہوگی ۔

اس بین الاقوامی معیار کے ایونٹ کا مقصد صحت مند طرزِ زندگی، ایڈونچر اسپورٹس، سیاحت کے فروغ اور گلیات کے قدرتی حسن کو عالمی سطح پر اجاگر کرنا ہے۔100کلومیڑٹریل ریس 18 جولائی کوشام پانچ بجے نتھیاگلی کلب سےپائپ لائن ٹریک، جندالہ، خیرا گلی تک ہوگی۔60 کلومیٹرریس صبح پانچ بجے کیفے فوڈسٹر، ٹھنڈیانی ٹاپ سے شروع ہوکرپائپ لائن ٹریک، جندالہ، خیرا گلی میں اختتام پذیرہوگی۔ ریس کے انعقاد کے دوران پولیس کی جانب سے سکیورٹی کے اقدامات، ریسکیو ایمرجنسی سروسز کی فراہمی، ایمرجنسی رسپانس، ٹریفک کی روانی کے حوالے سے اقدامات، گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی، ریسکیو 1122 اور دیگر متعلقہ ادارے باہمی رابطے کے ساتھ خدمات انجام دیں گے تاکہ شرکاء اور سیاحوں کو محفوظ اور بہترین ماحول فراہم کیا جا سکے۔ تمام شرکاء، سیاحوں اور شہریوں سے اپیل کرتی ہے کہ متعلقہ اداروں سے تعاون کریں، ٹریفک ہدایات پر عمل کریں اور اس منفرد ایونٹ کو کامیاب بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔ آئیں، صحت، کھیل، سیاحت اور محفوظ ماحول کے فروغ کے لیے گلیات ماؤنٹین ٹریل ریس کو یادگار بنائیں۔

مزید خبریں