فنانس ڈویژن کی 2017ءمیں جاری اور مالیاتی کھاتوں کے خسارے کے تناظر میں میکرو اکنامک استحکام بارے تنقید پر وضاحت

اسلام آباد ۔ 23 نومبر (اے پی پی) فنانس ڈویژن کی 2017ءمیں جاری اور مالیاتی کھاتوں کے خسارے کے تناظر میں میکرو اکنامک استحکام بارے تنقید پر وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت نے حالیہ سالوں میں فعال کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ فنانس ڈویژن سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ موجودہ حکومت کو کمزور معیشت ورثہ میں ملی جب سرمایہ کاری، جی ڈی …

اسلام آباد ۔ 23 نومبر (اے پی پی) فنانس ڈویژن کی 2017ءمیں جاری اور مالیاتی کھاتوں کے خسارے کے تناظر میں میکرو اکنامک استحکام بارے تنقید پر وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت نے حالیہ سالوں میں فعال کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ فنانس ڈویژن سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ موجودہ حکومت کو کمزور معیشت ورثہ میں ملی جب سرمایہ کاری، جی ڈی پی کی شرح نمو، محصولات اور غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کم جبکہ مہنگائی، مالیاتی خسارہ اور بیرونی قرضہ جات زیادہ تھے۔ علاوہ ازیں بجلی کے شعبہ کے گردشی قرضے اور توانائی کا شدید بحران بھی موجود تھا۔ حکومت نے اپنی ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد اپنا اقتصادی اصلاحات کا پروگرام شروع کیا اور 4 سال کے عرصہ میں شاندار اقتصادی کامیابی حاصل کی جس کا بین الاقوامی سطح پر بھی اعتراف کیا گیا ہے۔ جی ڈی پی کی شرح نمو گذشتہ 10 سالوں کے دوران بلند ترین سطح 5.3 فیصد، جی ڈی پی میں ٹیکس کی شرح 12.5 فیصد تک بڑھ گئی ہے جبکہ مالیاتی خسارہ جو 2013ءمیں 8 فیصد تھا جو کم ہو کر 2016ءمیں 4.6 فیصد ہو گیا۔ مالی سال 2017ءمیں مالیاتی خسارہ بڑھ کر 5.8 فیصد ہوا جس کی وجوہات میں صوبائی خسارہ 0.9 فیصد، ہائیر پراجیکٹ ایڈ 0.4 فیصد اور ریونیو وصولی میں 0.5 فیصد کمی شامل ہے۔

Leave a Reply