آئیسکو نے عارضی بجلی بندش کا شیڈول جاری کر دیا

اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) نے (کل )جمعہ کے لئے عارضی بجلی بندش کا شیڈول جاری کر دیا

اسلام آباد۔16جولائی (اے پی پی):اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) نے (کل )جمعہ کے لئے عارضی بجلی بندش کا شیڈول جاری کر دیا۔ ترجمان آئیسکو کے مطابق ضروری سالانہ سسٹم مینٹیننس،ڈویلپمنٹ ورکس،اے ایم آئی میٹرز تنصیب کے باعث آئیسکو ریجن کے اسلام آباد،راولپنڈی ، اٹک،چکوال اور جہلم سرکلز کے مختلف علاقوں کو بجلی سپلائی کر نے والے فیڈرز پردرج ذیل شیڈول کے مطابق بجلی کی سپلائی عارضی طور پر معطل رہے گی۔

17 جولائی 2026کو اسلام آباد سرکل میں صبح6 بجے سے 10 بجے تک ،کری، رہارہ، سی ایم پاک زونگ، آئی ٹی پارک فیڈرز،راولپنڈی کینٹ سرکل میں صبح5 بجے سے 10 بجے تک غزن خان فیڈر،جہلم سرکل میں صبح6 بجے سے 10 بجے تک متوا فیڈر،جی ایس او سرکل میں صبح 6:30 بجے سے 10:30 بجے تک،نیلہ، ہسال، بلکسر، کوٹ چوہدریاں، پپلی، ڈلہا، کرسال میں صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک ،132 کے وی اے ڈبلیو سی ایچ ایم سی ٹیکسلا اور 132 کے وی سنگجانی،برہان ٹرانسمیشن لائنز میں صبح 8 بجے سے شام 6 بجے تک ،132 کے وی چکوال-بھگوال-تلہ گنگ، 132 کے وی کہوٹہ سٹی-پلندری اور 132 کے وی نیو واہ۔

باہتر موڑاور ملحقہ علاقوں میں بھی بجلی بند رہے گی۔ کام مقررہ وقت سے پہلے مکمل ہونے کی صورت میں بجلی کی فراہمی شیڈول وقت سے پہلے بھی بحال کی جا سکتی ہے۔

مزید خبریں