کوئٹہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر تربت انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے آنے والی ساؤتھ ایئر کی افتتاحی پرواز کا روایتی واٹر کینن سلامی کے ذریعے استقبال

کوئٹہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر تربت انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے آنے والی ساؤتھ ایئر کی افتتاحی پرواز کا روایتی واٹر کینن سلامی کے ذریعے استقبال کیا گیا۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل تھے۔

کوئٹہ۔16جولائی (اے پی پی):کوئٹہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر تربت انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے آنے والی ساؤتھ ایئر کی افتتاحی پرواز کا روایتی واٹر کینن سلامی کے ذریعے استقبال کیا گیا۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل تھے۔ ان کے ہمراہ رکن بلوچستان اسمبلی رحمت صالح بلوچ، صوبائی وزیر تعلیم راحیلہ حمید خان درانی اور دیگر معزز مہمان بھی موجود تھے۔

جمعرات کو ترجمان پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بعد ازاں سی آئی پی لاؤنج میں کیک کاٹنے کی تقریب منعقد ہوئی جہاں ایئرپورٹ منیجر، کوئٹہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ نے شرکاء کو ساؤتھ ایئر کے آپریشنز اور مستقبل کے منصوبوں پر بریفنگ دی۔

اس موقع پر گورنر بلوچستان نے ساؤتھ ایئر کی کامیابی اور پاکستان کے ہوا بازی کے شعبے کی مزید ترقی کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ تقریب کے اختتام پر افتتاحی پرواز کوئٹہ سے براستہ تربت کراچی کے لئے روانہ ہوئی۔

 

مزید خبریں