نائب وزیراعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ورلڈ آرٹیفیشل انٹیلی جنس کوآپریشن آرگنائزیشن کے قیام کے معاہدے پر دستخط کر دیئے

شنگھائی۔16جولائی (اے پی پی):نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے شنگھائی، چین میں منعقدہ دستخطی تقریب کے دوران پاکستان کی جانب سے ورلڈ آرٹیفیشل انٹیلی جنس کوآپریشن آرگنائزیشن (ڈبلیو اے آئی سی او) کے قیام کے معاہدے پر دستخط کیے۔ جمعرات کو دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق ڈبلیو اے آئی سی او کے بانی رکن کی حیثیت سے پاکستان نے مصنوعی ذہانت کے شعبے میں …

شنگھائی۔16جولائی (اے پی پی):نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے شنگھائی، چین میں منعقدہ دستخطی تقریب کے دوران پاکستان کی جانب سے ورلڈ آرٹیفیشل انٹیلی جنس کوآپریشن آرگنائزیشن (ڈبلیو اے آئی سی او) کے قیام کے معاہدے پر دستخط کیے۔

جمعرات کو دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق ڈبلیو اے آئی سی او کے بانی رکن کی حیثیت سے پاکستان نے مصنوعی ذہانت کے شعبے میں بالخصوص گلوبل سائوتھ کے نقطہ نظر سے بین الاقوامی تعاون کے فروغ کے اپنے عزم کا اعادہ کیا ہے۔پاکستان ڈبلیو اے آئی سی او کے دیگر رکن ممالک کے ساتھ قریبی تعاون کا خواہاں ہے تاکہ مصنوعی ذہانت کے شعبے میں موجود عالمی تفاوت کو کم کرنے، مصنوعی ذہانت تک منصفانہ اور مساوی رسائی کو فروغ دینے اور سب کے لیے ترقی کے اہداف کے حصول میں معاونت کی جا سکے۔

مزید خبریں