ریسکیو 1122 پشاور کی جانب سے جی ٹی ٹی سی کے طلباء کے لیے دو روزہ تربیتی سیشن کا انعقاد

"ریسکیو 1122 پشاور میں جی ٹی ٹی سی طلباء کے لیے دو روزہ تربیتی سیشن کا انعقاد”

پشاور۔ 16 جولائی (اے پی پی):ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر افتخار خان کی ہدایت پر اور ٹریننگ ونگ انچارج ملک ریاض کی نگرانی میں ریسکیو 1122 پشاور کے ڈسٹرکٹ آفس میں گورنمنٹ ٹیکنیکل ٹیچرز ٹریننگ کالج (جی ٹی ٹی سی) کے طلباء کے لیے دو روزہ تربیتی سیشن کا انعقاد کیا گیا۔

ترجمان ریسکیو 1122پشاورکے مطابق تربیتی سیشن کے دوران طلباء کو ابتدائی طبی امداد ، بنیادی زندگی بچانے کی مہارت، آگ سے بچاؤ اور فائر ڈرل حوالے سے عملی تربیت فراہم کی گئی۔ اس دوران شرکاء نے ہنگامی حالات میں فوری اور مؤثر رسپانس، ابتدائی طبی امداد کی فراہمی ،آگ لگنے کی صورت میں محفوظ انخلاء اور آگ بجھانے کے بنیادی طریقہ کار کی عملی مشقیں بھی کیں۔تربیت کا مقصد طلباء کو ہنگامی حالات سے نمٹنے کی بنیادی مہارتوں سے آراستہ کرنا، بروقت اور مؤثر ردعمل کی صلاحیت کو بہتر بنانا، اور جان و مال کے تحفظ سے متعلق آگاہی فراہم کرنا تھا۔

مزید خبریں