"گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے پاک ترک انٹرنیشنل سکول اینڈ کالج کے وفد کی ملاقات”
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے پاک ترک انٹرنیشنل سکول اینڈ کالج کے وفد کی ملاقات

مزید خبریں
پشاور۔ 16 جولائی (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے جمعرات کے روز پاک ترک انٹرنیشنل سکول اینڈ کالج کے وفد نے گورنر ہائوس پشاور میں ملاقات کی۔
گورنر ہائوس پشاور تر جمان کے مطابق وفد کی قیادت ریجنل ڈائریکٹر حسن نے کی جبکہ پرنسپل مہوش عزیز بھی ان کے ہمراہ تھیں۔ملاقات کے دوران وفد نے گورنر خیبرپختونخوا کو پاک ترک انٹرنیشنل سکول اینڈ کالج کی تعلیمی سرگرمیوں، تدریسی معیار، طلبہ کی ہم نصابی کامیابیوں اور ادارے کی مختلف تعلیمی کاوشوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔وفد نے گورنر فیصل کریم کنڈی کو حیات آباد کیمپس میں سینئر سیکشن کی افتتاحی تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی دعوت بھی دی۔اس موقع پر گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے معیاری تعلیم کے فروغ کو صوبے کی ترقی کے لیے ناگزیر قرار دیتے ہوئے کہا کہ نوجوان نسل کو جدید، معیاری اور بین الاقوامی معیار کی تعلیم کی فراہمی وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے تعلیمی ادارے طلبہ کی صلاحیتوں کو نکھارنے اور انہیں مستقبل کے چیلنجز سے نمٹنے کے قابل بنانے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔








