مودی کی نااہلی سے بھارت خواتین کیلئے سب سےغیر محفوظ ملک بن گیا ۔ تفصیلات کے مطابق مودی کے غیر مؤثر قانونی نظام کے باعث بھارت میں خواتین کے خلاف جرائم میں ہوشربا اضافہ ہونے لگا ، بھارت میں خواتین کے خلاف بڑھتے جرائم پرعالمی میڈیا نے سخت تشویش کا اظہار کر دیا
مودی کی نااہلی سے بھارت خواتین کیلئے سب سےغیر محفوظ ملک بن گیا

مزید خبریں
اسلام آباد۔16جولائی (اے پی پی):مودی کی نااہلی سے بھارت خواتین کیلئے سب سےغیر محفوظ ملک بن گیا ۔ تفصیلات کے مطابق مودی کے غیر مؤثر قانونی نظام کے باعث بھارت میں خواتین کے خلاف جرائم میں ہوشربا اضافہ ہونے لگا ، بھارت میں خواتین کے خلاف بڑھتے جرائم پرعالمی میڈیا نے سخت تشویش کا اظہار کر دیا ۔ عالمی جریدہ رائٹرز کے مطابق 2010 کے بعد بھارت میں خواتین کے خلاف جرائم میں دوگنا سے زیادہ اضافہ ہوا ہے ۔ نیشنل کرائم ریکارڈز بیورو کے اعداد و شمار کے مطابق بھارت میں روزانہ اوسطاً 80 سے زائد خواتین کے خلاف جرائم کے واقعات رپورٹ ہوتے ہیں۔
رائٹرز کے مطابق سرکاری اعداد و شمار کے مطابق بھارت میں 2024 کے دوران خواتین سے زیادتی کے 29,536 مقدمات درج ہوئے، بھارتی معاشرے میں پولیس اورعدلیہ کی بے حسی اور ذات پات کے نظام نے بھارتی خواتین کی زندگی مشکل بنا دی ہے۔ بھارتی سماجی کارکن رنجنا کماری نے کہا کہ بھارت جرم کے بعد انصاف میں تاخیر اور سزا سے بچ نکلنے کے باعث مجرموں میں قانون کا خوف ختم ہو چکا ہے۔بھارتی وکیل کرونا نونڈی کے مطابق بھارتی حکومت نے مسئلے کی جڑ یعنی خواتین کے خلاف نفرت ختم کرنےکیلئے کبھی سنجیدہ کوشش نہیں کی۔







