ایس آئی ایف سی کی قیادت میں منعقدہ پاکستان–ترکیہ بزنس کانفرنس،سرمایہ کاری اور صنعتی تعاون کے فروغ میں اہم پیشرفت

خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی )کی قیادت میں منعقدہ پاکستان–ترکیہ بزنس کانفرنس میں سرمایہ کاری اور صنعتی تعاون کے فروغ میں اہم پیشرفت ہوئی ہے

اسلام آباد۔16جولائی (اے پی پی):خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی )کی قیادت میں منعقدہ پاکستان–ترکیہ بزنس کانفرنس میں سرمایہ کاری اور صنعتی تعاون کے فروغ میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایس آئی ایف سی سرمایہ کاری کے عمل کو آسان، تیز اور مؤثر بنا کر پاکستان کو سرمایہ کاری کیلئے پرکشش بنا رہی ہے۔حال ہی میں ایس آئی ایف سی کی قیادت میں منعقدہ پاکستان–ترکیہ بزنس کانفرنس نے سرمایہ کاری اور صنعتی تعاون کو مزید فروغ دیا۔کانفرنس میں پاکستان کے سرمایہ کاری ماحول، پالیسی اصلاحات اور مختلف شعبوں میں بڑھتے کاروباری مواقع کو اجاگر کیا گیا۔

کانفرنس کے دوران مشترکہ منصوبوں، ٹیکنالوجی کی منتقلی، نجی شعبے کے تعاون اور نئے سرمایہ کاری مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ایس آئی ایف سی کا ون ونڈو نظام ادارہ جاتی رابطہ کاری بہتر بنا کر سرمایہ کاری منصوبوں پر عملدرآمد کو تیز کر رہا ہے۔پالیسی اصلاحات اور مؤثر سہولت کاری سے پاکستان سرمایہ کاری کیلئے زیادہ پرکشش اور کاروبار دوست ملک بن کر ابھر رہا ہے۔ایس آئی ایف سی پاکستان کی اقتصادی سفارتکاری، سرمایہ کاری کے فروغ اور پائیدار معاشی ترقی میں مرکزی کردار ادا کر رہاہے۔

مزید خبریں