سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی کا لوئر دیر اور بنوں میں دہشت گردی کے واقعات میں پولیس اہلکاروں کی شہادت پر رنج کا اظہار

سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی نے لوئر دیر اور بنوں میں دہشت گردی کے افسوسناک واقعات میں پولیس اہلکاروں کی شہادت پر دلی رنج و غم کا اظہار کیا ہے

پشاور۔ 16 جولائی (اے پی پی):سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی نے لوئر دیر اور بنوں میں دہشت گردی کے افسوسناک واقعات میں پولیس اہلکاروں کی شہادت پر دلی رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا پولیس کے بہادر جوانوں نے امن و امان کے قیام اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کےلیے بے مثال قربانیاں دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم اپنے شہداء کی عظیم قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے۔

 

مزید خبریں