شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے مجاز اداروں کے سربراہان بارڈر سروسز کا بارہواں اجلاس

شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے مجاز اداروں کے سربراہان بارڈر سروسز کا بارہواں اجلاس جمعہ 17 جولائی کو پاکستان کی صدارت میں اسلام آباد میں منعقد ہوا۔اجلاس میں بیلاروس، بھارت، ایران، قازقستان، چین، کرغیزستان، پاکستان، روس، تاجکستان، ازبکستان اور شنگھائی تعاون تنظیم کے علاقائی انسداد دہشت گردی ڈھانچے (آر اے ٹی ایس) کی ایگزیکٹو کمیٹی کے بارڈر سروسز کے سربراہان اور نمائندوں نے شرکت کی۔

اسلام آباد۔17جولائی (اے پی پی):شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے مجاز اداروں کے سربراہان بارڈر سروسز کا بارہواں اجلاس جمعہ 17 جولائی کو پاکستان کی صدارت میں اسلام آباد میں منعقد ہوا۔اجلاس میں بیلاروس، بھارت، ایران، قازقستان، چین، کرغیزستان، پاکستان، روس، تاجکستان، ازبکستان اور شنگھائی تعاون تنظیم کے علاقائی انسداد دہشت گردی ڈھانچے (آر اے ٹی ایس) کی ایگزیکٹو کمیٹی کے بارڈر سروسز کے سربراہان اور نمائندوں نے شرکت کی۔

شرکا نے شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کی بین الاقوامی سرحدوں کی موجودہ صورتحال، اس سے متعلق رجحانات اور مستقبل کی پیش گوئیوں پر معلومات اور اپنے جائزے کا تبادلہ کیا۔دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق اجلاس کے دوران مشترکہ سرحدی آپریشن “Solidarity-2025” کے نتائج پر غور کیا گیا اور انہیں منظور کیا گیا جو شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے مجاز اداروں کی بارڈر سروسز نے مشترکہ طور پر انجام دیا تھا۔ مشترکہ سرحدی آپریشنSolidarity-2026 کی تیاری اور انعقاد کے منصوبے پر غور کرتے ہوئے اسے منظور کیا گیا۔شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے مجاز اداروں کی بارڈر سروسز کے ماہرین کے گروپ کے لیے 2027ء کے ورک پلان کی منظوری دی گئی۔

تاجکستان کی جانب سے “Solidarity-2027” مشترکہ سرحدی آپریشن کی 2027 میں میزبانی کی تجویز کی حمایت کی گئی۔شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے مجاز اداروں کے سربراہان بارڈر سروسز کے آئندہ اجلاس کے مقام اور وقت سے متعلق تجاویز پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔شرکا نے اس بات پر زور دیا کہ سرحدوں پر درپیش نئے چیلنجز اور خطرات سے نمٹنے کے حوالے سے باہمی مشاورت اور مشترکہ موقف کی تشکیل سے رکن ممالک کی بارڈر سروسز کے درمیان تعاون مزید مضبوط ہوگا جبکہ مشترکہ سرحدوں پر سلامتی اور باہمی اعتماد میں بھی اضافہ ہوگا۔اجلاس خوشگوار، تعمیری اور دوستانہ ماحول میں منعقد ہوا۔