وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بنوں اور اس کے ملحقہ علاقوں میں ’فتنہ الہندوستان‘ کے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو زبردست الفاظ میں سراہا ہے۔ اپنے ایک بیان میں وزیر داخلہ نے بنوں آپریشن کے دوران 24 دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور بہادری کو خراج تحسین پیش کیا۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا بنوں آپریشن میں دہشت گردوں کی ہلاکت پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

مزید خبریں
اسلام آباد۔17جولائی (اے پی پی):وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بنوں اور اس کے ملحقہ علاقوں میں ’فتنہ الہندوستان‘ کے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو زبردست الفاظ میں سراہا ہے۔ اپنے ایک بیان میں وزیر داخلہ نے بنوں آپریشن کے دوران 24 دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور بہادری کو خراج تحسین پیش کیا۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں امن و امان کے قیام کے لیے سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں انتہائی قابل تحسین ہیں اور ملک میں مستقل امن و استحکام کے لیے ایسے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز ناگزیر ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ سکیورٹی فورسز کے افسران اور جوان ہمارے سر کا تاج اور اصل ہیرو ہیں اور پوری قوم کو اپنے ان جری سپوتوں پر فخر ہے جنہوں نے بھارتی سپانسرڈ دہشت گردوں کا صفایا کیا۔محسن نقوی کا کہنا تھا کہ بنوں آپریشن کی کامیابی ارض وطن کو دہشت گردی کے ناسور سے ہر صورت پاک کرنے کے پختہ عزم کا منہ بولتا ثبوت ہے۔








