پنجاب بھرمیں 1490ٹریفک حادثات ، 06افراد جاں بحق ،1726زخمی ہوئے،ترجمان

پنجاب بھرمیں گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران 1490ٹریفک حادثات میں 06افراد جاں بحق اور1726زخمی ہوئے۔ترجمان ریسکیو کے مطابق ایمرجنسی سروسزڈیپارٹمنٹ نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھرمیں 1490ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جن میں 731افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری نزدیکی ضلعی و تحصیل ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا جبکہ995معمولی زخمیوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیموں نے جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کی ۔

لاہور۔17جولائی (اے پی پی):پنجاب بھرمیں گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران 1490ٹریفک حادثات میں 06افراد جاں بحق اور1726زخمی ہوئے۔ترجمان ریسکیو کے مطابق ایمرجنسی سروسزڈیپارٹمنٹ نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھرمیں 1490ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جن میں 731افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری نزدیکی ضلعی و تحصیل ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا جبکہ995معمولی زخمیوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیموں نے جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کی ۔

ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 1037ڈرائیورز،70کم عمرڈرائیور،550مسافراور145پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔ ترجمان کے مطابق289ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں جس میں صوبائی دارالحکومت357متاثرین کے ساتھ پہلے،ملتان100حادثات میں 106متاثرین کے ساتھ دوسر ے اورگوجرانوالہ78حادثات میں 88متاثرین کے سا تھ تیسرے نمبرپررہا۔