سپین کے ہاتھوں 23 ویں فیفا ورلڈ کپ کے فائنل میچ میں شکست کے بعد ارجنٹائن کے سٹار کھلاڑی اور کپتان لیونل میسی آبدیدہ ہو گئے جبکہ ان کا بین الاقوامی کیریئر اور مستقبل غیر یقینی کی صورتحال سے دوچار ہو گیا ہے۔
عالمی کپ کے فائنل میں شکست کے بعد میسی آبدیدہ، مستقبل غیر یقینی کا شکار

مزید خبریں
نیو جرسی۔20جولائی (اے پی پی):سپین کے ہاتھوں 23 ویں فیفا ورلڈ کپ کے فائنل میچ میں شکست کے بعد ارجنٹائن کے سٹار کھلاڑی اور کپتان لیونل میسی آبدیدہ ہو گئے جبکہ ان کا بین الاقوامی کیریئر اور مستقبل غیر یقینی کی صورتحال سے دوچار ہو گیا ہے۔
ای ایس پی این کے مطابق میٹ لائف سٹیڈیم میں کھیلے گئے عالمی فٹ بال کپ 2026 کے فائنل میچ کے اضافی وقت میں فیران ٹوریس کے فیصلہ کن گول نے سپین کو 0-1 سے فتح دلا کر دوسرا عالمی کپ ٹائٹل جتوا دیا، جس سے ارجنٹائن کا 1962 کے برازیل کے بعد مسلسل دو بار عالمی چیمپئن بننے کا خواب چکنا چور ہو گیا۔ میچ کے بعد میڈیا سے بات نہ کرنے والے 39 سالہ لیونل میسی کے بارے میں ارجنٹائن کے کوچ لیو نل سکالونی کا کہنا تھا کہ انہیں ابھی نہیں معلوم کہ لیونل میسی مزید کھیلیں گے یا نہیں، تاہم پوری قوم کو ان کی خدمات پر فخر ہونا چاہیے کیونکہ وہ تاریخ کے عظیم ترین فٹ بالر ہیں۔ چھٹا عالمی کپ کھیلنے والے لیونل میسی نے اس ٹورنامنٹ میں 8 گول اور 4 اسسٹ کیے، جس کے ساتھ ہی ان کے بین الاقوامی گولز کی تعداد 125 ہو گئی ہے۔ سٹیڈیم میں موجود 80 ہزار سے زائد شائقین کی اکثریت لیونل میسی کو دوبارہ چیمپئن بنتے دیکھنے کی امید لے کر آئی تھی، لیکن میچ پر سپین کے مکمل تسلط اور ارجنٹائن کی شکست کے بعد لیونل میسی غمزدہ اور مایوس دکھائی دئیے، جبکہ سپین کے کھلاڑیوں نے میچ کے اختتام پر ان کے پاس جا کر انہیں تسلی بھی دی اور ارجنٹائن کے شائقین نے بھی اپنی ٹیم اور کپتان کو بھرپور خراجِ تحسین پیش کیا۔ دوسری جانب سپین کے کھلاڑی ٹرافی اٹھا کر تاریخی کامیابی کا جشن مناتے رہےاورلیونل میسی خاموشی سے میدان سے رخصت ہو گئے۔








