وفاقی وزیر خزانہ سے ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے وفد کی ملاقات، ریفائنری شعبے کی جدیدکاری اور توانائی کے تحفظ پر تبادلہ خیال

وفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب سے واشنگٹن ڈی سی میں ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے وائس پریذیڈنٹ اور جنرل منیجر بیری گلک مین کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی ۔

واشنگٹن ڈی سی۔21جولائی (اے پی پی):وفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب سے واشنگٹن ڈی سی میں ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے وائس پریذیڈنٹ اور جنرل منیجر بیری گلک مین کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی ۔

منگل کو وزارت خزانہ سے جاری بیان کے مطابق ملاقات کے دوران وفاقی وزیر خزانہ نے پاکستان کے ریفائنری شعبے کی جدیدکاری اور توسیع کے لیے ہنی ویل کی مجوزہ سرمایہ کاری کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ اس سے ملک کی مقامی ریفائننگ صلاحیت میں اضافہ ہوگا اور درآمدی پٹرولیم مصنوعات پر انحصار کم کرنے میں مدد ملے گی۔ملاقات میں ہنی ویل کی جدید ٹیکنالوجی، آلات اور ریفائنری اپ گریڈیشن پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ مالی معاونت کے لیے یو ایس ایگزم بینک ، یو ایس انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ فنانس کارپوریشن ، مختلف ایکسپورٹ کریڈٹ ایجنسیوں اور عالمی بینکوں کے ذریعے ممکنہ فنانسنگ کے امکانات پر بھی غور کیا گیا۔وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ یہ مجوزہ منصوبہ پاکستان کی توانائی کے تحفظ، صنعتی ترقی اور پائیدار معاشی نمو کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گا۔

مزید خبریں