لاہور سمیت پنجاب بھر میں پولیس ہفتہ وار جنرل پریڈ کا انعقاد

لاہور سمیت پنجاب بھر میں پیر کوپولیس کی ہفتہ وار جنرل پریڈ کا انعقاد کیا گیا، جس میں سینئر پولیس افسران نے پریڈ کا معائنہ کیا جبکہ پریڈ کے دستوں نے انہیں سلامی پیش کی۔

لاہور۔20جولائی (اے پی پی):لاہور سمیت پنجاب بھر میں پیر کوپولیس کی ہفتہ وار جنرل پریڈ کا انعقاد کیا گیا، جس میں سینئر پولیس افسران نے پریڈ کا معائنہ کیا جبکہ پریڈ کے دستوں نے انہیں سلامی پیش کی۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق جنرل پریڈ میں پولیس لائنز، ڈولفن فورس، ٹریفک پولیس، مجاہد سکواڈ، سپیشل پروٹیکشن یونٹ (ایس پی یو)، لیڈیز پولیس، انویسٹی گیشن ونگ اور آپریشن ونگ کے تھانوں سے تعلق رکھنے والے افسران و جوانوں نے شرکت کی۔ترجمان نے بتایا کہ سینئر افسران نے پریڈ میں حصہ لینے والے افسران اور اہلکاروں کا ٹرن آئوٹ چیک کیا جبکہ چاق و چوبند دستوں نے مارچ پاسٹ کا بھی مظاہرہ کیا۔ جنرل پریڈ میں خواتین پولیس اہلکاروں نے بھی بھرپور شرکت کی۔ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق ہر پیر کو صوبہ بھر میں باقاعدگی سے جنرل پریڈ کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ اس موقع پر ضلعی پولیس افسران نے کوت، موٹر ٹرانسپورٹ ونگ، متفرق سٹورز، وردی گودام اور دیگر شعبوں کا بھی معائنہ کیا۔انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس عبدالکریم نے کہا کہ جنرل پریڈ کا مقصد اہلکاروں کو ہر وقت الرٹ رکھنا اور ان میں نظم و ضبط، اتحاد اور بھائی چارے کی فضا کو فروغ دینا ہے۔