لاہور ہائیکورٹ نے اسلام آباد کے چار علاقائی کرکٹ زونز کے انتخابات کے خلاف دائر درخواستوں پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا، جبکہ 27 جولائی کو ہونے والے انتخابات روکنے کی استدعا مسترد کر دی۔
اسلام آباد کے چار علاقائی کرکٹ زونز کے انتخابات کیخلاف درخواستوں پرپی سی بی کو نوٹس جاری، 27 جولائی کو ہونے والے انتخابات روکنے کی استدعا مسترد

مزید خبریں
لاہور۔20جولائی (اے پی پی):لاہور ہائیکورٹ نے اسلام آباد کے چار علاقائی کرکٹ زونز کے انتخابات کے خلاف دائر درخواستوں پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا، جبکہ 27 جولائی کو ہونے والے انتخابات روکنے کی استدعا مسترد کر دی۔
جسٹس احمد ندیم ارشد نے شکیل احمد شیخ سمیت دیگر درخواست گزاروں کی درخواستوں پر سماعت کی۔ عدالت نے پی سی بی کے وکیل بیرسٹر احتشام کو ہدایات لے کر 27 جولائی کو دوبارہ پیش ہونے کا بھی حکم دیا۔درخواست گزاروں کی جانب سے تفضل رضوی ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ اسلام آباد میں انتخابات کے لیے چار کرکٹ زونز تشکیل دیے گئے، تاہم اس سے قبل کرکٹ کلبزکی سکروٹنی نہیں کی گئی اور نہ ہی ووٹر لسٹس کو اپ ڈیٹ کیا گیا۔ تقریبا 35 فیصد ووٹر غیر رجسٹرڈ ہیں، اس لیے کلبز کی سکروٹنی کے بغیر انتخابات نہیں کرائے جا سکتے۔عدالت سے استدعا کی جاتی کہ 27 جولائی کو ہونے والے انتخابات روکے جائیں اور انتخابات سے قبل ووٹر لسٹوں کی سکروٹنی کا حکم دیا جائے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے بیرسٹر احتشام نے درخواستوں کی مخالفت کی۔دلائل سننے کے بعد عدالت نے پی سی بی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا، تاہم انتخابات روکنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے مزید سماعت 27 جولائی تک ملتوی کر دی۔








