پنجاب کے بیشتر دریائوں میں پانی کا بہائو نارمل، 24 جولائی تک اضافے کا خدشہ ہے، ترجمان پی ڈی ایم اے

پروانشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے )نے کہا ہے کہ پنجاب کے بیشتر دریائوں میں پانی کا بہا نارمل ہے، 24 جولائی تک پانی کی صورتحال میں اضافے کا خدشہ ہے۔

لاہور۔20جولائی (اے پی پی):پروانشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے )نے کہا ہے کہ پنجاب کے بیشتر دریائوں میں پانی کا بہا نارمل ہے، 24 جولائی تک پانی کی صورتحال میں اضافے کا خدشہ ہے۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق دریائے چناب میں خانکی اور قادر آباد کے مقامات پر نچلے درجے کی سیلابی صورتحال ہے،خانکی میں پانی کی آمد 1 لاکھ 25 ہزا اور اخراج 1 لاکھ 17 ہزار کیوسک ہے،قادر آباد میں پانی کی آمد 1 لاکھ 46 ہزار اور اخراج 1 لاکھ 27 ہزار کیوسک ہے، مرالہ ،تریموں اور پنجند کے مقامات پر پانی کا بہائو نارمل جبکہ دریائے راوی میں جسڑ، شاہدرہ، ہیڈ سدھنائی اور بلوکی میں پانی کا بہا ئونارمل ہے۔ دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ والا، سلیمانکی اور ہیڈ اسلام میں پانی کا بہا ئونارمل ہے۔ ڈیرہ غازی خان رودکوہیوں میں پانی کا بہا ئونارمل ہے۔ دریائے سندھ میں تربیلا، تونسہ، کالاباغ اور چشمہ کے مقام پر پانی کا بہائو نارمل سطح پر ہے۔

ترجمان کے مطابق 24 جولائی تک پنجاب کے دریائوں میں پانی کی صورتحال میں اضافے کا خدشہ ہے ۔دریائے راوی اور چناب سے ملحقہ نالوں بہیں بسنتر، ڈیک، ایک، پلکھو ،بھمبر، ہلسی اور ڈورا میں بھی سیلاب کی وارننگ جاری کی گئی ہے ۔ڈیرہ غازی خان کے رود کوہیوں میں فلیش فلڈنگ کی بھی وارننگ ہے جبکہ لاہور ،گوجرانوالہ، سیالکوٹ، سرگودھا، اوکاڑہ ،ساہیوال، بہاولنگر اور راولپنڈی ڈویژن میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے عمر عباس میلہ نے کہا ہے کہ دریائوں کے پاٹ میں موجود شہری فوری محفوظ مقامات پر منتقل ہو جائیں ۔حکومت پنجاب کی جانب سے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں فلڈ ریلیف کیمپس قائم کر دیے گئے ہیں ،ان میں تمام تر بنیادی سہولیات اور ادویات فراہم کی جائیں گی ۔ عمر عباس میلہ نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ موسم و سیلاب کی صورتحال کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کریں ۔