دریائے چناب میں مرالہ بیراج پر پانی کی آمد 2 لاکھ 24 ہزار 496 کیوسک،جبکہ مرالہ بیراج سے 2 لاکھ 6 ہزار 496 کیوسک پانی کا اخراج جاری ہے
مظفرگڑھ ، دریائے چناب میں مرالہ بیراج پر پانی کی آمد 2 لاکھ 24 ہزار 496 کیوسک جبکہ اخراج 2 لاکھ 6 ہزار 496 کیوسک ہے،ترجمان محکمہ آبپاشی

مزید خبریں
مظفرگڑھ۔ 23 جولائی (اے پی پی):دریائے چناب میں مرالہ بیراج پر پانی کی آمد 2 لاکھ 24 ہزار 496 کیوسک،جبکہ مرالہ بیراج سے 2 لاکھ 6 ہزار 496 کیوسک پانی کا اخراج جاری ہے، ترجمان محکمہ آبپاشی کے مطابق مرالہ ہیڈورکس پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے جبکہ پانی میں مسلسل اضافہ جاری ہے، قادرآباد بیراج پر پانی کا بہاؤ 1 لاکھ 58 ہزار 539 کیوسک ہے اور درمیانے درجے کا سیلاب ہے،خانکی بیراج پر پانی کا بہاؤ 1 لاکھ 26 ہزار 717 کیوسک ہے،نچلے درجے کا سیلاب جاری ہے، صورت حال مستحکم بتائی جا رہی ہے۔
تریموں بیراج پر 64 ہزار 483 کیوسک پانی کا بہاؤ ہے، صورت حال معمول کے مطابق بتائی گئی ہے،دیگر مقامات پر پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق ہے۔ترجمان محکمہ آبپاشی کے مطابق محکمہ آبپاشی کی تمام ٹیمیں دریاؤں اور بیراجوں کی صورت حال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں۔








