ایبٹ آباد،مون سون بارشیوں کے باعث ریسکیو 1122 ہائی الرٹ،حساس مقامات پر امدادی ٹیمیں تعینات

ایبٹ آباد میں مون سون بارشوں اور جاری موسمی الرٹ کے پیش نظر ریسکیو 1122 نے ضلع بھر میں ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے تیاریاں مکمل کر لی ہیں

ایبٹ آباد۔ 23 جولائی (اے پی پی):ایبٹ آباد میں مون سون بارشوں اور جاری موسمی الرٹ کے پیش نظر ریسکیو 1122 نے ضلع بھر میں ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر حفیظ رحمٰن کی زیر قیادت حویلیاں ندی،ہرنو ندی اور دیگر حساس مقامات پر امدادی ٹیمیں تعینات کر دی گئی ہیں۔

ریسکیو حکام کے مطابق ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مکمل رابطے میں حفاظتی اقدامات مزید بہتر بنائے گئے ہیں جبکہ شہریوں کو ندی نالوں،برساتی ریلوں اور دیگر خطرناک مقامات سے دور رہنے کی ہدایت کی گئی ہے،حکام کا کہنا ہے کہ ضلع بھر کے تمام ریسکیو سٹیشن،ایمرجنسی گاڑیاں،ریسکیورز اور واٹر ریسکیو ٹیمیں کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہائی الرٹ اور مکمل طور پر تیار ہیں۔