مون سون بارشوں کے باعث پنجاب کے دریائوں میں پانی کے بہائو میں اضافہ ہو رہا ہے،دریائے سندھ میں تربیلا اور چشمہ کے مقام پر نچلے درجے کے سیلاب کی صورتحال ہے۔ترجمان پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے)پنجاب کے مطابق تربیلا میں پانی کا بہائو 3 لاکھ 36 ہزار،چشمہ میں 3 لاکھ2 ہزار کیوسک ہے،دریائے چناب میں مرالہ اور قادرآباد کے مقام پر نچلے درجے کی سیلابی صورتحال …
مون سون بارشوں کے باعث دریائے سندھ میں تربیلا اور چشمہ کے مقام پر نچلے درجے کے سیلاب کی صورتحال ہے، پی ڈی ایم اے پنجاب

مزید خبریں
لاہور۔23جولائی (اے پی پی):مون سون بارشوں کے باعث پنجاب کے دریائوں میں پانی کے بہائو میں اضافہ ہو رہا ہے،دریائے سندھ میں تربیلا اور چشمہ کے مقام پر نچلے درجے کے سیلاب کی صورتحال ہے۔ترجمان پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے)پنجاب کے مطابق تربیلا میں پانی کا بہائو 3 لاکھ 36 ہزار،چشمہ میں 3 لاکھ2 ہزار کیوسک ہے،دریائے چناب میں مرالہ اور قادرآباد کے مقام پر نچلے درجے کی سیلابی صورتحال ہے جبکہ دریائے چناب میں مرالہ خانکی اور قادر آباد کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب ہے۔
انہوں نے بتایا کہ مرالہ کے مقام پر پانی کا بہائو1 لاکھ95 ہزار، خانکی کے مقام پر2 لاکھ 62 ہزار اور قادر آباد کے مقام پانی کا بہائو2 لاکھ 45 ہزار کیوسک ہے،دریائے ستلج اور جہلم میں پانی کا بہائو نارمل ہے جبکہ دریائے راوی میں بلوکی کے مقام پر پانی کا بہائو73 ہزار کیوسک ہے۔انہوں نے بتایا کہ دریائے راوی میں جسڑ شاہدرہ اور ہیڈ سدھنائی کے مقام پر پانی کا بہائو نارمل ہے،نارروال نالہ بسنتر میں درمیانے درجے کے سیلابی صورتحال ہے جبکہ گجرات نالہ بھمبر اور وزیر آباد نالہ پلکھو میں نچلے درجے کا سیلاب ہے۔ڈی جی پی ڈی ایم پنجاب عمر عباس میلہ نے کہا کہ بالائی علاقوں میں بارشوں کے سبب دریائوں کے بہائو میں اضافہ ہوا ہے،دریائے چناب کے اپر کیچمنٹس میں بارشیں رک چکی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ12 گھنٹوں سے دریائے چناب میں بہائو مستحکم ہو چکا ہے،دریائوں کے پاٹ میں موجود شہری فوری طور پر محفوظ مقامات پر منتقل ہو جائیں،حکومت پنجاب کی جانب سے ممکنہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں انتظامات مکمل ہیں۔فلڈ ریلیف کیمپس میں تمام بنیادی سہولیات اور ادویات فراہم کی جائیں گی،شہریوں سے گزارش ہے کہ موسم و سیلاب کی صورتحال کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔دریائوں،نہروں اور ندی نالوں کے اطراف سیر و تفریح سے گریز کریں،دریائوں کی کراسنگ کےلئے معیاری بوٹس اور لائف جیکٹس کی فراہمی یقینی بنائی جائے اور بچوں کا خاص خیال رکھیں،انہیں دریائوں اور ندی نالوں میں ہرگز نہانے مت دیں۔








