کھوئی رٹہ میں وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ خان اور وفاقی وزیر برائے امورِ کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام کی قیادت میں مسلم لیگ (ن) کی ریلی میں ہزاروں کارکنوں اور مقامی رہنماؤں نے شرکت کی۔
کھوئی رٹہ میں رانا ثناء اللہ خان اورانجینئر امیر مقام کی قیادت میں مسلم لیگ (ن) کی ریلی

مزید خبریں
اسلام آباد/کھوئی رٹہ۔24جولائی (اے پی پی):کھوئی رٹہ میں وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ خان اور وفاقی وزیر برائے امورِ کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام کی قیادت میں مسلم لیگ (ن) کی ریلی میں ہزاروں کارکنوں اور مقامی رہنماؤں نے شرکت کی۔
کھوئی رٹہ پہنچنے پر رانا ثناء اللہ خان اور انجینئر امیر مقام کا مسلم لیگ (ن) کے امیدوار حلقہ ایل اے 13کھوئی رٹہ 6 راجہ ایاز نثار اور سابق امیدوار شاداب سکندر خان ایڈووکیٹ سمیت کارکنوں کی جانب سے شاندار استقبال کیا گیا۔ کھوئی رٹہ کی سڑکیں، بازار اور عمارتوں کی چھتیں مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں سے بھری رہیں، جبکہ پارٹی کے حق میں فلک شگاف نعرے گونجتے رہے۔ریلی کے بعد وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ خان اور وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے کھوئی رٹہ میں پاکستان مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کے ایک بڑے عوامی جلسے اور شمولیتی تقریب سے خطاب کیا۔جلسے کے دوران سابق امیدوار شاداب سکندر خان ایڈووکیٹ نے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار راجہ ایاز نثار کی مکمل حمایت کا اعلان کیا، جبکہ پیپلز پارٹی کے امیدوار خلیل ظہیر، پی آر او اشرف اور راجہ مطلوب نے اپنے ساتھیوں اور حامیوں سمیت پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کیا۔








