واپڈا نے دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری کر دیئے۔
دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار

مزید خبریں
اسلام آباد۔24جولائی (اے پی پی):واپڈا نے دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری کر دیئے۔
جمعہ کو جاری رپورٹ کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 3 لاکھ 40 ہزار کیوسک اور اخراج 2 لاکھ 62 ہزار کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 77 ہزار 300 کیوسک اور اخراج 77 ہزار 300 کیوسک، خیرآباد پل کے مقام پر پانی کی آمد 2 لاکھ 91 ہزار 200 کیوسک اور اخراج 2 لاکھ 91 ہزار 200 کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد 60 ہزار کیوسک اور اخراج 10 ہزار کیوسک اور دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد ایک لاکھ 85 ہزار 800 کیوسک اور اخراج 1 لاکھ 70 ہزار 700 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔
جناح بیراج میں پانی کی آمد 2 لاکھ 73 ہزار 300 کیوسک اور اخراج 2 لاکھ 65 ہزار 300 کیوسک، چشمہ بیراج میں پانی کی آمد 2 لاکھ 94 ہزار 300 کیوسک اور اخراج 2 لاکھ 85 ہزار 500 کیوسک، تونسہ بیراج میں پانی کی آمد 3 لاکھ 11 ہزار 800 کیوسک اور اخراج 2 لاکھ 92 ہزار 500 کیوسک،گدو بیراج میں پانی کی آمد ایک لاکھ 64 ہزار 400 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 30 ہزار کیوسک اور سکھر بیراج میں پانی کی آمد ایک لاکھ 12 ہزار 200 کیوسک اور اخراج 56 ہزار کیوسک ریکارڈ کی گئی جبکہ کوٹری میں پانی کی آمد 42 ہزار 800 کیوسک اور اخراج صفر کیوسک، تریموں میں پانی کی آمد ایک لاکھ 48 ہزار 700 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 36 ہزار 100 کیوسک اور پنجند میں پانی کی آمد 14 ہزار 800 کیوسک اور اخراج صفر کیوسک رہا۔
تربیلا میں ریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ، ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1522.11 فٹ، ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 4.044 ملین ایکڑفٹ،منگلا میں ریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ، ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1185.70 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 3.396 ملین ایکڑ فٹ اور چشمہ میں ریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ، ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 645.50 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.157 ملین ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا گیا۔








