وائلڈلائف رینجرز نے صوبہ بھر میں جنگلی طوطوں،بٹیر ،گلابی تلیئر،تیتر اور جنگلی سور کے غیرقانونی شکار و کاروبار پر 12ملزمان گرفتار کرکے 8کو سوا تین لاکھ روپے جرمانہ کیا، 4ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی ،18را طوطے بازیاب کروائے جبکہ ایک زخمی ایگل ریسکیو کیا۔
پنجاب بھر میں جنگلی حیات کے غیرقانونی شکار کیخلاف کریک ڈاون، 12 ملزمان گرفتار،ترجمان

مزید خبریں
لاہور۔24جولائی (اے پی پی):وائلڈلائف رینجرز نے صوبہ بھر میں جنگلی طوطوں،بٹیر ،گلابی تلیئر،تیتر اور جنگلی سور کے غیرقانونی شکار و کاروبار پر 12ملزمان گرفتار کرکے 8کو سوا تین لاکھ روپے جرمانہ کیا، 4ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی ،18را طوطے بازیاب کروائے جبکہ ایک زخمی ایگل ریسکیو کیا۔
ترجمان کے مطابق اسسٹنٹ چیف وائلڈلائف رینجر بہاولنگر نے منچن آباد سے جنگلی طوطوں کے 3نیٹرز گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 18را طوطے ،4پنجرے ،5جال اور 4پولز برآمد کرکے ان کیخلاف ایف آئی آر درج کروائی۔اسسٹنٹ چیف وائلڈلائف رینجرڈی جی خان کاشف حمید نے بٹیر کی نیٹنگ تیتر کی ناجائز تجارت اور گلابی تلیئر کے غیرقانونی شکار پر 3ملزمان گرفتار کرکے 2کو مبلغ 82ہزارروپے محکمانہ معاوضہ کی مد میں جرمانہ کیا اور ایک غیرقانونی ڈیلر کیخلاف ایف آئی آر درج کروائی جبکہ ایک زخمی ایگل ریسکیو کرکے طبی امداد کیلئے زو منتقل کیا۔علاوہ ازیں ڈی جی خان زو میں مفلن شیپ کی کامیاب بریڈنگ کے نتیجے میں دو نئے مہمانوں کااضافہ ہوا۔دو مختلف کارروائیوں کے دوران اسسٹنٹ چیف وائلڈلائف رینجر قصور عامر جمیل نے ڈپٹی چیف وائلڈلائف رینجر لاہورریجن سخی محمد جوئیہ کی ہدایت پر ضلع قصور چھانگا مانگا کے مقام پر کتوں کیساتھ جنگلی سور اور کوٹ رادھا کشن میں جنگلی کبوتر کے غیرقانونی شکار میں ملوث 5شکاریوں کو گرفتار کرکے مبلغ 2لاکھ 35ہزار روپے محکمانہ معاوضہ کی مد میں جرمانہ کیا ۔








