فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) انسدادِ انسانی سمگلنگ سرکل نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے مائیگرنٹ سمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث ،2023 سے مطلوب ایک اشتہاری سمیت 5 انسانی سمگلرز کو گرفتار کر لیا ۔
ایف آئی اے کی کارروائیاں،مائیگرنٹ سمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث اشتہاری سمیت 5 انسانی سمگلر گرفتار

مزید خبریں
اسلام آباد۔24جولائی (اے پی پی):فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) انسدادِ انسانی سمگلنگ سرکل نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے مائیگرنٹ سمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث ،2023 سے مطلوب ایک اشتہاری سمیت 5 انسانی سمگلرز کو گرفتار کر لیا ۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت لقمان، اسرار احمد، احتشام الحق، افضال احمد اور عبد الخالق کے ناموں سے ہوئی ہے۔ ملزمان کو لاہور، شیخوپورہ، حافظ آباد اور آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں چھاپے مار کر حراست میں لیا گیا۔ملزمان نے شہریوں کو بیرونِ ملک ورک ویزوں کے جھانسے دے کر مجموعی طور پر 1 کروڑ 41 لاکھ 74 ہزار روپے کی رقم ہتھیا لی تھی۔ رقم وصول کرنے کے باوجود ملزمان نے شہریوں کو بیرونِ ملک نہیں بھجوایا اور رقم لے کر روپوش ہو گئے تھے۔ایف آئی اے ترجمان نے بتایا کہ گرفتار ملزمان میں شامل احتشام الحق 2023 سے ایف آئی اے کو مطلوب اشتہاری مجرم تھا۔ تمام ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔








