نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نے ایمانداری اور فرض شناسی کی ایک اور قابلِ تقلید مثال قائم کرتے ہوئے 19 لاکھ روپے مالیت کا گم شدہ سامان تلاش کرکے اصل مالکان کے حوالے کر دیا۔
موٹروے پولیس کی بروقت کارروائی، 19 لاکھ روپے مالیت کے گم شدہ زیورات اور موبائل فون مالک کے حوالے

مزید خبریں
اسلام آباد / داؤد خیل۔24جولائی (اے پی پی):نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نے ایمانداری اور فرض شناسی کی ایک اور قابلِ تقلید مثال قائم کرتے ہوئے 19 لاکھ روپے مالیت کا گم شدہ سامان تلاش کرکے اصل مالکان کے حوالے کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد سے کوئٹہ جانے والی ایک فیملی نے موٹروے M-14 پر داؤد خیل کے قریب پولیس کو اطلاع دی کہ ان کا پرس گم ہو گیا ہے۔ فیملی کے مطابق گاڑی میں موجود بچوں کی غفلت کے باعث پرس باہر گر گیا تھا، جس میں 17 لاکھ روپے مالیت کے سونے کے زیورات اور 2 لاکھ روپے کا قیمتی موبائل فون موجود تھا۔اطلاع موصول ہوتے ہی موٹروے پولیس نے فوری ردِعمل دیتے ہوئے تمام متعلقہ پٹرولنگ موبائلز کو الرٹ جاری کیا۔ پولیس افسران نے مؤثر اور جامع تلاش کے بعد گم شدہ پرس بحفاظت برآمد کر لیا۔ تمام قیمتی سامان اور موبائل فون قانونی کارروائی کے بعد متاثرہ فیملی کے سپرد کر دیا گیا۔متاثرہ فیملی نے موٹروے پولیس کی فوری مدد، اعلیٰ پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور دیانتداری پر افسران کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔








