رحیم یار خان ، موٹروے پولیس نے گمشدہ قیمتی بیگ مالک تک پہنچا کر ایمانداری کی مثال قائم کر دی

نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس سینٹرل زون نے رحیم یار خان کے قریب قومی شاہراہ پر گمشدہ قیمتی بیگ کو تمام قیمتی سامان سمیت بحفاظت اصل مالک تک پہنچا کر ایمانداری، فرض شناسی اور عوامی خدمت کی شاندار مثال قائم کر دی ۔

لاہور۔24جولائی (اے پی پی):نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس سینٹرل زون نے رحیم یار خان کے قریب قومی شاہراہ پر گمشدہ قیمتی بیگ کو تمام قیمتی سامان سمیت بحفاظت اصل مالک تک پہنچا کر ایمانداری، فرض شناسی اور عوامی خدمت کی شاندار مثال قائم کر دی ۔

ترجمان موٹروے پولیس سینٹرل ریجن سی عمران احمد کے مطابق رحیم یار خان کی رہائشی خاتون کا بیگ، جس میں آئی فون 15 پرو میکس، سونے کی انگوٹھی، نقدی، اے ٹی ایم کارڈ اور دیگر قیمتی اشیا موجود تھیں، قومی شاہراہ پر سفر کے دوران گم ہو گیا تھا۔ ہیلپ لائن 130 پر اطلاع موصول ہوتے ہی موٹروے پولیس نے فوری سرچ آپریشن کیا اور مسلسل تلاش کے بعد بیگ سڑک کے کنارے سے تمام قیمتی سامان سمیت بحفاظت برآمد کر لیا۔ بعد ازاں مکمل تصدیق کے بعد بیگ اور اس میں موجود تمام اشیا اصل مالک کے حوالے کر دی گئیں۔ خاتون شہری نے موٹروے پولیس کی بروقت کارروائی، دیانتداری، پیشہ ورانہ مہارت اور عوامی خدمت کے جذبے کو بھرپور انداز میں سراہا ہے۔

مزید خبریں