نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی ایس سی او وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کے موقع پر چین کے وزیر خارجہ سے ملاقات

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کرغزستان کے شہر چولپون آتا میں شنگھائی تعاون تنظیم کی وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کے موقع پر چین کے وزیر خارجہ وانگ ای سے ملاقات کی۔

اسلام آباد۔24جولائی (اے پی پی):نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کرغزستان کے شہر چولپون آتا میں شنگھائی تعاون تنظیم کی وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کے موقع پر چین کے وزیر خارجہ وانگ ای سے ملاقات کی۔

دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنمائوں نے پاک-چین دوطرفہ تعلقات، علاقائی صورتحال اور کثیرالجہتی فورمز میں تعاون سے متعلق امور پر نہایت خوشگوار اور نتیجہ خیز تبادلہ خیال کیا۔ نائب وزیراعظم نے وزیر خارجہ وانگ ای کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے شنگھائی تعاون تنظیم کی وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس سے اپنے خطاب میں علاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششوں کو سراہا۔ چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے شنگھائی تعاون تنظیم کی کونسل آف ہیڈز آف سٹیٹ کی آئندہ چیئرمین شپ سنبھالنے اور 2027ء میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کی میزبانی کے لیے پاکستان کے لیے نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔

مزید خبریں