برسبین ۔ 27 نومبر (اے پی پی) آسٹریلیا نے ایشز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کو 10 وکٹوں سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی۔ کینگروز نے 170 رنز کا ہدف بغیر کسی نقصان کے حاصل کرلیا، ڈیوڈ وارنر 87 اور کیمرون بنکرافٹ 82 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔ آسٹریلوی کپتان سٹیون سمتھ کو پہلی اننگز میں 141 رنز کی …
آسٹریلیا نے برسبین ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 10 وکٹوں سے ہرا دیا

مزید خبریں
برسبین ۔ 27 نومبر (اے پی پی) آسٹریلیا نے ایشز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کو 10 وکٹوں سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی۔ کینگروز نے 170 رنز کا ہدف بغیر کسی نقصان کے حاصل کرلیا، ڈیوڈ وارنر 87 اور کیمرون بنکرافٹ 82 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔ آسٹریلوی کپتان سٹیون سمتھ کو پہلی اننگز میں 141 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلنے پر میچ کا بہترین پلیئر قرار دیا گیا۔








