قمر زمان اور ایئر مارشل شاہد علوی ورلڈ سکواش فیڈریشن اجلاس میں شرکت کےلئے (کل) فرانس روانہ ہوں گے

اسلام آباد ۔ 27 نومبر (اے پی پی) پاکستان سکواش فیڈریشن کے نائب صدر قمر زمان اور سینئر نائب صدر ایئر مارشل شاہد علوی ورلڈ سکواش فیڈریشن اجلاس میں شرکت کےلئے (کل) بدھ کو فرانس روانہ ہوں گے۔ ورلڈ سکواش فیڈریشن کا اہم اجلاس آئندہ ماہ یکم سے 2 دسمبر تک فرانس میں منعقد ہوگا۔ ورلڈ سکواش فیڈریشن کا دو روزہ اہم اجلاس ورلڈ سکواش فیڈریشن کے صدر کی صدارت …

اسلام آباد ۔ 27 نومبر (اے پی پی) پاکستان سکواش فیڈریشن کے نائب صدر قمر زمان اور سینئر نائب صدر ایئر مارشل شاہد علوی ورلڈ سکواش فیڈریشن اجلاس میں شرکت کےلئے (کل) بدھ کو فرانس روانہ ہوں گے۔ ورلڈ سکواش فیڈریشن کا اہم اجلاس آئندہ ماہ یکم سے 2 دسمبر تک فرانس میں منعقد ہوگا۔ ورلڈ سکواش فیڈریشن کا دو روزہ اہم اجلاس ورلڈ سکواش فیڈریشن کے صدر کی صدارت میں فرانس میں ہوگا جس میں تمام ممالک کے عہدیداران شرکت کریں گے جبکہ اجلاس میں پاکستان سکواش فیڈریشن کے نائب صدر قمر زمان اور سینئر نائب صدر ایئر مارشل شاہد علوی پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ اجلاس میں سکواش کے حوالے سے اہم فیصلے بھی متوقع ہیں۔

Leave a Reply