چٹاگانگ ۔ 27 نومبر (اے پی پی) بنگلہ دیش پریمیئر لیگ، ڈھاکہ ڈائنامائٹس نے چٹاگانگ وائی کنگز کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا۔ فاتح ٹیم نے 188 رنز کا ہدف 19 ویں اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا، ایون لوئس نے 75 رنز کی طوفانی اننگز کھیلی۔ شاہد آفریدی صفر پر آﺅٹ ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق پیر کو چٹاگانگ میں کھیلے گئے لیگ کے 29 ویں …
بی پی ایل، ڈھاکہ ڈائنامائٹس نے چٹاگانگ وائی کنگز کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا

مزید خبریں
چٹاگانگ ۔ 27 نومبر (اے پی پی) بنگلہ دیش پریمیئر لیگ، ڈھاکہ ڈائنامائٹس نے چٹاگانگ وائی کنگز کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا۔ فاتح ٹیم نے 188 رنز کا ہدف 19 ویں اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا، ایون لوئس نے 75 رنز کی طوفانی اننگز کھیلی۔ شاہد آفریدی صفر پر آﺅٹ ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق پیر کو چٹاگانگ میں کھیلے گئے لیگ کے 29 ویں میچ میں چٹاگانگ وائی کنگز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 187 رنز بنائے۔ انعام الحق 73 اور کپتان لوک رونکی 59 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔








