تھانہ سٹی مردان پولیس کی کارروائی ،2 منشیات فروش گرفتار، مجموعی طور پر 320 گرام آئس برآمد

تھانہ سٹی مردان پولیس نے منگل کو کارروائی کرتے ہوئے 2 منشیات فروش گرفتار کرکے مجموعی طور پر 320 گرام آئس برآمد کر لی ۔

پشاور۔ 28 جولائی (اے پی پی):تھانہ سٹی مردان پولیس نے منگل کو کارروائی کرتے ہوئے 2 منشیات فروش گرفتار کرکے مجموعی طور پر 320 گرام آئس برآمد کر لی ۔

تر جمان مردان پولیس کے مطابق تھانہ سٹی مردان پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان ساجد ولد محمد رشید سکنہ کاروان روڈ اور شیر رحمان ولد نوشیروان سکنہ پیر سباق، ضلع نوشہرہ کو گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزمان کے قبضے سے مجموعی طور پر 320 گرام آئس برآمد کرکے پولیس تحویل میں دے دی گئی ۔ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔مردان پولیس منشیات فروشوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے تاکہ نوجوان نسل کو منشیات جیسی لعنت سے محفوظ رکھا جا سکے۔

مزید خبریں