ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) نے پاکستانی طلبہ کو آگاہ کیا ہے کہ سلطنت عمان کی جرمن یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی (جی یو ٹیک) نے تعلیمی سال 2026 کے لیے بین الاقوامی طلبہ کیلئے بیچلر اور ماسٹرز پروگراموں میں مختلف وظائف کا اعلان کیا ہے۔
ایچ ای سی کا پاکستانی طلبہ کیلئے سلطنت عمان کی جرمن یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کے تعلیمی سال 2026 کیلئے بیچلر اور ماسٹرز پروگراموں میں مختلف وظائف کا اعلان

مزید خبریں
اسلام آباد۔28جولائی (اے پی پی):ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) نے پاکستانی طلبہ کو آگاہ کیا ہے کہ سلطنت عمان کی جرمن یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی (جی یو ٹیک) نے تعلیمی سال 2026 کے لیے بین الاقوامی طلبہ کیلئے بیچلر اور ماسٹرز پروگراموں میں مختلف وظائف کا اعلان کیا ہے۔ ایچ ای سی کے مطابق جی یو ٹیک انجینئرنگ، ارضیاتی علوم، شہری منصوبہ بندی اور لاجسٹکس سمیت مختلف شعبوں میں معیاری تعلیم فراہم کرتی ہے۔ یونیورسٹی نے نمایاں تعلیمی کارکردگی کے حامل بین الاقوامی طلبہ کے لیے مکمل، جزوی اور دیگر رعایتی وظائف متعارف کرائے ہیں۔
کمیشن نے واضح کیا ہے کہ وہ صرف اس وظیفے کی تشہیر کر رہا ہے اور اس پروگرام کے سلسلے میں کسی مالی ذمہ داری کا حامل نہیں ہوگا۔ امیدواروں کا انتخاب مکمل طور پر عطیہ دہندہ ادارے اور متعلقہ جامعہ کی جانب سے مقررہ معیار کے مطابق کیا جائے گا۔ ایچ ای سی نے دلچسپی رکھنے والے طلبہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ اہلیت، وظائف کی اقسام، درخواست کے طریقہ کار اور آخری تاریخ سے متعلق مکمل معلومات ایچ ای سی کی ویب سائٹ پر دستیاب اعلان سے حاصل کریں اور مقررہ طریقہ کار کے مطابق اپنی درخواست بروقت جمع کرائیں۔








