"خیبرپختونخوا کے وزیر برائے ریونیو و سٹیٹ طارق محمود اریانی سے رکن خیبرپختونخوا اسمبلی اور سابق مشیر برائے ٹرانسپورٹ رنگیز خان نے ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور متعلقہ معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔”
وزیرِ ریونیو اپختونخوا طارق محمود اریانی سے رکن صوبائی اسمبلی رنگیز خان کی ملاقات

مزید خبریں
پشاور۔ 28 جولائی (اے پی پی):خیبرپختونخوا کے وزیر برائے ریونیو و سٹیٹ طارق محمود اریانی سے منگل کے روز ضلع صوابی سے تعلق رکھنے والے رکن خیبرپختونخوا اسمبلی اور سابق مشیر برائے ٹرانسپورٹ رنگیز خان نے ملاقات کی۔
محکمہ ریونیو خیبرپختونخوا تر جمان کے مطابق ملاقات کے دوران ضلع صوابی میں ریونیو سے متعلق امور، عوام کو درپیش مسائل اور محکمہ ریونیو کی کارکردگی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ رکن صوبائی اسمبلی رنگیز خان نے صوابی کے عوام کو درپیش مختلف ریونیو مسائل سے وزیر موصوف کو آگاہ کیا اور ان کے جلد از جلد حل کے لیے موثر اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔اس موقع پر وزیر برائے ریونیو و سٹیٹ طارق محمود اریانی نے کہا کہ صوبائی حکومت عوام کو ریونیو خدمات کی بروقت اور شفاف فراہمی کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ صوابی سے متعلق تمام جائز مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا اور متعلقہ حکام کو ضروری ہدایات جاری کی جائیں گی تاکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جا سکیں۔ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی، جس میں عوامی مسائل کے بروقت حل اور محکمہ ریونیو کی خدمات کو مزید مؤثر بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔








