"ملتان الیکٹرک پاور کمپنی (میپکو) نے مون سون اور ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر بجلی کی بلا تعطل فراہمی اور صارفین کی شکایات کے فوری ازالے کے لیے آپریشن سرکل ملتان میں 24 گھنٹے فعال مانیٹرنگ سیل قائم کر دیا۔”
میپکو کا ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر بجلی کی بلا تعطل فراہمی کےلئےکنٹرول روم قائم

مزید خبریں
ملتان۔ 28 جولائی (اے پی پی):ملتان الیکٹرک پاور کمپنی (میپکو) نے مون سون اور ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر بجلی کی بلا تعطل فراہمی اور صارفین کی شکایات کے فوری ازالے کے لیے آپریشن سرکل ملتان میں 24 گھنٹے فعال مانیٹرنگ سیل قائم کر دیا ہے۔
ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکنیکل انجینئر سعد شفیق کو فوکل پرسن مقرر کیا گیا ہے۔میپکو ترجمان کے مطابق عملے کو تین شفٹوں کے ساتھ ایک ریلیونگ شفٹ میں بھی تعینات کیا گیا ہے تاکہ بجلی کی ترسیلی نظام کی مسلسل نگرانی اور ہنگامی صورتحال میں فوری کارروائی یقینی بنائی جا سکے۔صارفین بجلی سے متعلق شکایات 0319-9758041 پر درج کرا سکتے ہیں۔ میپکو انتظامیہ نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی ہے کہ مون سون کے دوران بجلی کی تنصیبات کی مؤثر نگرانی اور شکایات کے فوری ازالے کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔








