انڈر17 سکلز ڈیولپمنٹ کیمپ 30جولائی سے ہائی پرفارمنس سینٹر فیصل آباد میں شروع ہوگا

انڈر17 سکلز ڈیولپمنٹ کیمپ 30 جولائی بروزجمعرات سے ہائی پرفارمنس سینٹر فیصل آباد میں شروع ہوگا، جس میں نیشنل انڈر 17 ٹورنامنٹ میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے 48 کھلاڑی شرکت کریں گے۔ترجمان پی سی بی کے مطابق منتخب کھلاڑیوں کو 24، 24 کے دو گروپس میں تقسیم کیا جائے گا۔ پہلے مرحلے میں 24 کھلاڑیوں پر مشتمل گروپ کو دو ٹیموں میں تقسیم کیا جائے گا

لاہور۔28جولائی (اے پی پی):انڈر17 سکلز ڈیولپمنٹ کیمپ 30 جولائی بروزجمعرات سے ہائی پرفارمنس سینٹر فیصل آباد میں شروع ہوگا، جس میں نیشنل انڈر 17 ٹورنامنٹ میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے 48 کھلاڑی شرکت کریں گے۔ترجمان پی سی بی کے مطابق منتخب کھلاڑیوں کو 24، 24 کے دو گروپس میں تقسیم کیا جائے گا۔ پہلے مرحلے میں 24 کھلاڑیوں پر مشتمل گروپ کو دو ٹیموں میں تقسیم کیا جائے گا، جن میں 12، 12 کھلاڑی شامل ہوں گے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان چار 50 اوورز کے میچز کھیلے جائیں گے۔اسی فارمیٹ کے تحت دوسرے گروپ کے کھلاڑی بھی چار 50 اوورز کے میچز میں صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے۔ دونوں مراحل مکمل ہونے کے بعد کھلاڑیوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے 30 بہترین کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جائے گا۔منتخب 30 کھلاڑی دو ماہ پر مشتمل ہائی پرفارمنس کیمپ میں شرکت کریں گے، جو ہائی پرفارمنس سینٹر فیصل آباد میں ہی منعقد ہوگا۔ پروگرام کی نگرانی ہائی پرفارمنس سینٹر کے ہیڈ کوچ اعجاز احمد جونیئر کریں گے۔کیمپ کے دوران کھلاڑیوں کی تکنیکی مہارتوں، کھیل کی حکمتِ عملی اور ذہنی صلاحیتوں کو بہتر بنانے پر خصوصی توجہ دی جائے گی تاکہ انہیں مستقبل کے چیلنجز کے لیے تیار کیا جاسکے۔

مزید خبریں