نوشہرہ ورکاں ،ٹریفک وارڈن سے مزاحمت، جان سے مارنے کی دھمکیاں، ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج

ٹریفک وارڈن سے مزاحمت، جان سے مارنے کی دھمکیاں، ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

نوشہرہ ورکاں ۔ 28 جولائی (اے پی پی):ٹریفک وارڈن سے مزاحمت، جان سے مارنے کی دھمکیاں، ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق، تھانہ نوشہرہ ورکاں پولیس نے سرکاری فرائض میں مداخلت، غفلت سے گاڑی چلانے اور ٹریفک اہلکار کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے کے الزام میں ایک ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ ایف آئی آر کے مطابق ٹریفک وارڈن آصف علی نے مٹو بھائیکے روڈ پر دوران ڈیوٹی ایک ہائی ایس ٹیوٹا کو چھت پر خطرناک انداز میں سامان لوڈ ہونے پر روکا، تاہم ڈرائیور گلفام باجوہ مبینہ طور پر کاغذات دکھائے بغیر فرار ہو گیا اور فرار کے دوران ٹریفک اسسٹنٹ قاسم کو ٹکر مار کر گرا دیا۔ بعد ازاں ملزم نے مبینہ طور پر فون پر دوبارہ روکنے کی صورت میں کچل دینے کی دھمکیاں بھی دیں۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

مزید خبریں