چیئرمین ایچ ای سی کی زیر صدارت اجلاس

چیئرمین ہائیر ایجوکیشن کمیشن آف پاکستان (ایچ ای سی) ڈاکٹر نیاز احمد اختر کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی (کے آئی یو) کے قائم مقام وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عبدالرزاق ، ایچ ای سی کی ٹرانس نیشنل ایجوکیشن (ٹی این ای) پالیسی 2024 (ر ی ویو 2026) کے تحت بین الاقوامی اداروں کے جائزے کے لیے قائم کردہ کمیٹی کے ماہرین ، جامعہ قراقرم کے …

گلگت۔ 28 جولائی (اے پی پی):چیئرمین ہائیر ایجوکیشن کمیشن آف پاکستان (ایچ ای سی) ڈاکٹر نیاز احمد اختر کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی (کے آئی یو) کے قائم مقام وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عبدالرزاق ، ایچ ای سی کی ٹرانس نیشنل ایجوکیشن (ٹی این ای) پالیسی 2024 (ر ی ویو 2026) کے تحت بین الاقوامی اداروں کے جائزے کے لیے قائم کردہ کمیٹی کے ماہرین ، جامعہ قراقرم کے سینئر افسران سمیت ملک بھر کی سرکاری و نجی جامعات کے وائس چانسلرز اور ان کے نمائندگان نے شرکت کی۔

منگل کو شعبہ تعلقات عامہ کے آئی یو کے مطابق اجلاس میں ایچ ای سی کے ٹی این ای فریم ورک کے تحت کام کرنے والے بین الاقوامی اداروں، بالخصوص چائنیز جامعات کے ساتھ جاری اعلیٰ تعلیمی و تحقیقی اقدامات اور ان کے جائزے کے جاری عمل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔شرکاء نے قومی اعلیٰ تعلیمی معیارات کے مطابق ٹرانس نیشنل ایجوکیشن کے انتظامات کو مزید بہتر بنانے کے لیے اپنائے جانے والے مشترکہ نقطہ نظر کو اجاگر کیا۔واضح رہے کہ ایچ ای سی کی ٹی این ای پالیسی 2024 پاکستان میں کام کرنے والے غیر ملکی اعلیٰ تعلیمی اداروں اور پروگراموں کے لیے ضابطہ کار فراہم کرتی ہے جبکہ متواتر جائزوں کا مقصد معیار، مطابقت اور تعمیل کو یقینی بنانا ہے۔

اس موقع پر قائم مقام وائس چانسلر قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر عبدالرزاق نے جامعہ قراقرم اور چائنیز جامعات کے مابین جاری تعلیمی و تحقیقی تعاون بالخصوص طلباء و فیکلٹی تبادلہ پروگرام کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے ہائیر ایجوکیشن کمیشن آف پاکستان سے مطالبہ کیا کہ جامعہ قراقرم کو چائنیز جامعات کے ساتھ مزید تعاون کے فروغ کے لیے معاونت فراہم کی جائے تاکہ طلباء کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ اور بہترین تعلیمی مواقع فراہم کیے جا سکیں۔

 

مزید خبریں