گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی نے ہیپاٹائٹس کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ہیپاٹائٹس ایک خاموش قاتل ہے، اس کے خلاف موثر جدوجہد ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔منگل کو گورنر ہائوس سے جاری اعلامیہ کے مطابق انہوں نے کہا کہ ہیپاٹائٹس کے خاتمے اور صحت مند پاکستان کا وژن حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
ہیپاٹائٹس کے خاتمہ اور صحت مند پاکستان کا وژن حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے،گورنر سندھ

مزید خبریں
کراچی۔ 28 جولائی (اے پی پی):گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی نے ہیپاٹائٹس کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ہیپاٹائٹس ایک خاموش قاتل ہے، اس کے خلاف موثر جدوجہد ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔منگل کو گورنر ہائوس سے جاری اعلامیہ کے مطابق انہوں نے کہا کہ ہیپاٹائٹس کے خاتمے اور صحت مند پاکستان کا وژن حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
انہوں نے کہاکہ بروقت تشخیص، احتیاطی تدابیر اور عوامی آگاہی سے ہی اس موذی مرض پر قابو پایا جا سکتا ہے،محفوظ انتقالِ خون، جراثیم سے پاک طبی آلات، صاف پانی اور حفظانِ صحت کے اصول ہیپاٹائٹس سے موثر تحفظ فراہم کرتے ہیں۔ گورنر سندھ نے کہا کہ علامات کا انتظار کیے بغیر فوری ٹیسٹ کروائیں، جلد تشخیص زندگی بچا سکتی ہے۔








