ایتھلیٹکس سٹار عطاء اللہ ورلڈ ایتھلیٹکس انڈر 20 چیمپئن شپ میں ملک کی نمائندگی کیلئے امریکا روانہ

"پاکستانی ایتھلیٹکس سٹار عطاء اللہ ورلڈ ایتھلیٹکس انڈر 20 چیمپئن شپ میں ملک کی نمائندگی کے لیے امریکا روانہ ہو گئے۔”

اسلام آباد۔3اگست (اے پی پی):پاکستان کے ایک اور ابھرتے ہوئے ایتھلیٹکس سٹار خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والے عطاء اللہ ورلڈ ایتھلیٹکس انڈر 20 چیمپئن شپ میں ملک کی نمائندگی کے لیے امریکاروانہ ہو گئے ہیں۔

عطاء اللہ کو حال ہی میں اختتام پذیر ہونے والی 6 ویں نیشنل جونیئر ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں بہترین کارکردگی کی بنیاد پر منتخب کیا گیا تھا۔ فنڈز کی شدید قلت اور رجسٹریشن کی آخری تاریخ ختم ہونے کے باوجود ایتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان نے تمام تر انتظامات مکمل کیے اور عالمی ایتھلیٹکس (ورلڈ ایتھلیٹکس) سے خصوصی کوٹہ کی درخواست کی۔نوجوان ایتھلیٹ کو بین الاقوامی سطح پر شاندار نمائش اور تجربہ فراہم کرنے کے لیے ویزا کی کارروائی ریکارڈ وقت میں مکمل کی گئی۔انہیں کراچی میں لوک سہائتا ٹرسٹ کے سی ای او پیر محمد شاہ اور سندھ ایتھلیٹکس ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل اظہر صمدانی نے رخصت کیا۔ اس موقع پر پیر محمد شاہ نے عطاء اللہ کو ان کی حوصلہ افزائی کے لیے 1 لاکھ روپے کا خصوصی الائونس بھی پیش کیا