"خیبرپختونخوا پولیس کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافے کے لیے پاک فوج کے زیرِ اہتمام خصوصی تربیتی پروگرام منعقد کیا گیا، جس میں جدید جنگی اور سکیورٹی ڈرلز کرائی گئیں۔”
خیبرپختونخوا پولیس کی صلاحیتوں میں اضافے کے لیے پاک فوج کے زیراہتمام خصوصی ٹریننگ کا انعقاد،جدید جنگی و سکیورٹی ڈرلز کرائی گئیں

مزید خبریں
اسلام آباد۔4اگست (اے پی پی):ملک سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے کا عزم، فتنہ الخوراج کےخلاف جنگ میں پاک فوج اور خیبرپختونخوا پولیس شانہ بشانہ کھڑے ہیں، خیبرپختونخوا پولیس کی پیشہ ورانہ مہارت اورعملی صلاحیتوں میں اضافے کےلئے پاک فوج کے زیراہتمام خصوصی ٹریننگ کا انعقاد کیا گیا،مشترکہ ٹریننگ کے دوران پولیس اہلکاروں اورکمانڈوز کو جدید جنگی اورسکیورٹی ڈرلزکی باقاعدہ عملی مشقیں کروائی گئیں۔
تفصیلات کے مطابق ٹریننگ کا مقصد پولیس فورس اورسکیورٹی اہلکاروں کی دہشتگردی کےخلاف کارروائیوں سے نمٹنے کی استعداد کو مزید مضبوط بنانا تھا۔خصوصی مشترکہ ٹریننگ کے دوران پولیس اہلکاروں کوماہرآرمی انسٹرکٹرزکی جانب سے کلاسزاورلیکچرزکا انعقاد بھی کیا گیا ۔کلاسزمیں جدید ہتھیاروں کے استعمال، فائرنگ پوسٹرز، ہتھیار سنبھالنے اورسی کیو بی کی ٹیکنیکس کاعملی مظاہرہ کیا گیا۔پاک فوج کی جانب سے پولیس اہلکاروں کو گاڑیوں پر سوارہونے اوراترنے کی ڈرلزاورفائراینڈ مووکی پیشہ ورانہ تربیت بھی دی گئی۔ٹریننگ کے اختتام پر تقریب کاانعقاد کیا گیا جس میں اعلیٰ عسکری اورپولیس حکام نے جوانوں میں انعامات تقسیم کئے۔مشترکہ ٹریننگ پاک فوج اور پولیس کے درمیان باہمی تعاون، ہم آہنگی اور ملک میں امن و امان کی قیام کےلئےمشترکہ عزم کا واضح ثبوت ہے۔








