"ریسکیو 1122 قصور کی ماہانہ کارکردگی رپورٹ جاری کر دی گئی۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر نئیر عالم خان کی زیرِ صدارت ماہانہ کارکردگی اجلاس میں ریسکیو سروسز اور ادارہ جاتی امور کا جائزہ لیا گیا۔”
ریسکیو 1122 قصور کی ماہانہ کارکردگی رپورٹ جاری

مزید خبریں
قصور۔ 04 اگست (اے پی پی):ریسکیو 1122 قصور کی ماہانہ کارکردگی رپورٹ جاری کردی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر نئیر عالم خان کی زیرِ صدارت ریسکیو 1122 قصور کا ماہانہ کارکردگی اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں ایمرجنسی آفیسر، کنٹرول روم انچارج، ریسکیو سیفٹی آفیسر اور تمام تحصیل انچارجز نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران کنٹرول روم انچارج نے گزشتہ ماہ کی کارکردگی پر تفصیلی بریفنگ پیش کی۔ رپورٹ کے مطابق ضلع قصور میں جولائی 2026 کے دوران ریسکیو 1122 نے مجموعی طور پر 5389 ایمرجنسیز میں حصہ لیا، جن میں 5632 متاثرین شامل تھے۔ میڈیکل ایمرجنسیز میں 3013 واقعات، 3020 متاثرین، 1912 مریض شفٹ، 82 اموات واقع ہوئیں۔ 1247 حادثات، 1609 متاثرین، 824 مریض شفٹ، 20 اموات واقع ہوئیں۔متفرق ریسکیو آپریشنز میں 444 آپریشنز، 334 متاثرین، 247 مریض شفٹ، 6 اموات واقع ہوئیں ۔جرائم کے واقعات میں 126 واقعات، 149 متاثرین، 113 مریض شفٹ، 8 اموات واقع ہوئیں ۔ گرنے کے واقعات میں 142 واقعات، 144 متاثرین، 108 مریض شفٹ، 3 اموات واقع ہوئیں ۔ آگ لگنے کے واقعات ث 39 واقعات، کوئی متاثرہ رپورٹ نہیں ہواڈوبنے کے واقعات میں 12 واقعات، 9 متاثرین، 9 اموات ہوئیں ۔ اسٹرکچرل کلیپس میں 4 واقعات، 11 متاثرین، 2 اموات ہوئیں۔ پیشنٹ ٹرانسفر سروس میں 356 مریض منتقل کیے گئے ۔ ڈاکٹر نئیر عالم خان نے کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ریسکیو ٹیموں نے بروقت رسپانس اور بہترین خدمات فراہم کیں۔ ضلع کا اوسط رسپانس ٹائم 7.29 منٹ رہا جو کہ کارکردگی کا مثبت پہلو ہے۔اس کے علاؤہ اجلاس میں فیصلے کیے گئےکہ عوامی آگاہی مہم چلائی جائے گی تاکہ حادثات کی شرح کم ہو۔روڈ سیفٹی اور ٹریفک قوانین پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے۔ ریسکیو ٹیموں کی استعداد کار بڑھانے کے لیے تربیتی سیشنز منعقد کیے جائیں۔ بجلی کی لائنوں اور پانی کے قریب کام کرنے والے افراد کو حفاظتی تدابیر اپنانے کی تلقین کی جائے۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122قصور* کے مطابق ادارہ عوامی خدمت کے جذبے کے تحت اپنی کارکردگی مزید بہتر بنانے کے لیے پرعزم ہے۔







