بالائی علاقوں میں بارشوں کے باعث مشرقی دریائوں اور ملحقہ نالوں کے بہائو میں اضافے کا خدشہ ہے، ڈی جی پی ڈی ایم اے

"پنجاب کے بیشتر دریاؤں میں پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق ہے۔ ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق دریائے چناب، جہلم، راوی اور ستلج میں پانی کی سطح نارمل ہے، جبکہ ڈیرہ غازی خان کی رودکوہیوں میں بھی پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق ہے۔”

لاہور۔4اگست (اے پی پی):پنجاب کے بیشتر دریائوں میں پانی کا بہائو معمول کے مطابق ہے۔ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق دریائے چناب ،جہلم ،راوی اور ستلج میں پانی کا بہائو نارمل سطح پر ہے جبکہ ڈیرہ غازی خان رودکوہیوں میں پانی کا بہائو نارمل ہے۔

دریائے سندھ میں کالاباغ اور چشمہ کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے۔کالا باغ 3 لاکھ 2 ہزار اور چشمہ میں پانی کا بہائو 2 لاکھ 76 ہزار کیوسک ہے۔وزیر آباد نالہ پلکھو میں درمیانے درجے کا سیلاب ہے۔نالہ پلکھو میں پانی کا بہائو 2600 کیوسک ہے۔نارروال نالہ بسنتر میں نچلے درجے کا سیلاب اور بہائو 1700 کیوسک ہے۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے محمد سیف انور یہی نے کہا ہے کہ مون سون بارشوں کا چوتھا سلسلہ 5 اگست تک جاری رہنے کی پیشنگوئی ہے جبکہ بالائی علاقوں میں متوقع بارشوں کے باعث مشرقی دریائوں اور ان سے ملحقہ نالوں کے بہائو میں اضافے کا خدشہ ہے۔ ڈی جی سیف انور جپہ نے کہا کہ متوقع بارشوں کے باعث لاہور، راولپنڈی، گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، فیصل آباد اور ملتان میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے جبکہ مری ، گلیات اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے۔ انہوں کہا کہ دریائوں کے پاٹ میں موجود شہری فوری محفوظ مقامات پر منتقل ہو جائیں۔ حکومت پنجاب کی جانب سے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں فلڈ ریلیف کیمپس قائم کر دئیے گئے ہیں ۔فلڈ ریلیف کیمپس میں تمام بنیادی سہولیات اور ادویات فراہم کی جائیں گی۔ ڈی جی سیف انور جپہ نے شہریوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ موسم و سیلاب کی صورتحال کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔دریائوں، نہروں اور ندی نالوں کے اطراف سیرو تفریح سے گریز کریں۔بچوں کا خاص خیال رکھیں اور انہیں دریائوں ندی نالوں میں ہرگز نہانے نہ دیں۔

مزید خبریں