پاکستانی سفیر ممتاز زہرا بلوچ سے لاہور چیمبر کے صدر فہیم الرحمان سہگل کی قیادت میں وفد کی ملاقات
پاکستانی سفیر ممتاز زہرا بلوچ سے لاہور چیمبر کے صدر فہیم الرحمان سہگل کی قیادت میں وفد کی ملاقات

مزید خبریں
پیرس ۔6اگست (اے پی پی):
فرا نس میں پاکستان کی سفیر ممتاز زہرا بلوچ سے لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر فہیم الرحمان سہگل کی قیادت میں ایک وفد نے پیرس میں ملاقات کی۔
فرانس کے دارالحکومت پیرس میں قائم پاکستان کے سفارت خانے کی جانب سے سماجی رابطہ کے پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان کے مطابق ملاقات کے دوران پاکستان اور فرانس کے درمیان کاروباری اداروں کے باہمی روابط کو فروغ دینے اور اقتصادی تعاون کے نئے مواقع تلاش کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔








