وزیراعظم محمد شہباز شریف کی پاکستانی وفد کے ہمراہ مسجد نبوی میں حاضری، ریاض الجنہ میں نوافل ادا کئے اور ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی کیلئے دعا کی

وزیراعظم محمد شہباز شریف کی پاکستانی وفد کے ہمراہ مسجد نبوی میں حاضری، ریاض الجنہ میں نوافل ادا کئے اور ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی کیلئے دعا کی

اسلام آباد۔8اگست (اے پی پی):مدینہ منورہ: وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے مدینہ منورہ میں روضہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر حاضری دی۔

ہفتہ کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے پاکستانی وفد کے ہمراہ مسجد نبوی میں حاضری دی، ریاض الجنہ میں نوافل ادا کئے اور ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی کیلئے دعا کی۔ وزیرِ اعظم نے روضہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر حاضری بھی دی جہاں انہیں زیارت خاص کی سعادت حاصل ہوئی۔ نائب وزیرِ اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، وزیر دفاع خواجہ محمد آصف، وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی وزیرِ اعظم کے ہمراہ تھے۔

مزید خبریں